Geo News
Geo News

پاکستان
15 اپریل ، 2013

ریلوے پولیس میں 575 کانسٹیبل کی آسامیوں کیلئے 7 ہزار امیدوار

ریلوے پولیس میں 575 کانسٹیبل کی آسامیوں کیلئے 7 ہزار امیدوار

لاہور…ریلوے پولیس میں 575 کانسٹیبلوں کی آسامیوں کیلئے 7 ہزار امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا،ریلوے کانسٹیبل بننے کے مرداور خواتین امیدواروں میں 165 گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ہیں،ریلوے پولیس لائن لاہورمیں کانسٹیبل کی آسامی کے لئے تحریری امتحان دینے والے ان امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک رکھی گئی،تاہم اس کیلئے انٹرمیڈیٹ ہی نہیں، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ بھی کانسٹیبل بننے کی حسرت لیے پہنچے ہیں،ریلوے پولیس کے قائم مقام ایس پی راجہ ظہیر شاہد نے بتایا کہ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویو ہونگے جس کے بعد اہل امیدوار ریلوے پولیس کا حصہ بنیں گے ۔

مزید خبریں :