Geo News
Geo News

دنیا
16 اپریل ، 2013

بوسٹن دھماکا:مضافاتی علاقے میں فلیٹ کی تلاشی

بوسٹن دھماکا:مضافاتی علاقے میں فلیٹ کی تلاشی

بوسٹن…بوسٹن دھماکوں کے بعد پولیس نے مضافاتی علاقےRevere میں ایک فلیٹ کی تلاشی لی۔تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کاکہناہے کہ فلیٹ کی تلاشی بوسٹن دھماکوں کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ فلیٹ سے تفتیش کاروں کو خاکی لفافوں میں کچھ سامان لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔انٹیلی جنس حکام کے مطابق دھماکوں کے مقام سے ہی مزید دو بم بھی ملے تھے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا۔دھماکوں کے الزام میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید خبریں :