پاکستان
05 مارچ ، 2012

بجٹ سے قبل سندھ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ

کراچی …سندھ کی بیوروکریسی میں ایک بار پھراکھاڑپچھاڑکردی گئی ہے۔ذرائع کیمطابق بجٹ سے چندہفتوں قبل اہم جگہوں پرمن پسندافسران کوکھپادیاگیاہے۔ سیاسی شاطروں نے چالیں چلناچھوڑی نہیں اور سندھ کی افسر شاہی کی بساط پرایک بارپھرمہرے ادھرسے ادھرکردیئے گئے ہیں۔محکمہ سروسزنے گورنر سندھ کے سیکریٹری آفتاب کھتری کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری اسپورٹس اوررضوان احمدکو سیکریٹری گورنر سندھ مقرر کردیاہے۔ شعیب احمدصدیقی کوسیکریٹری امور نوجوانان بنادیاگیا ہے، شارق احمد ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ، قاضی جان محمد ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کراچی اور محمداختر غوری ایڈیشنل سیکریٹری گورنرہاوٴس مقرر کردیئے گئے۔ آغا عبدالرحیم کوڈپٹی کمشنر شہداد کوٹ جبکہ کامران شمشادڈپٹی کمشنرضلع شرقی،محمدسلیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی تعینات کیا گیا ہے۔ عام طور پریہ محکمے اتنے اہم نہیں لیکن ذرائع کے مطابق بجٹ سے پہلے بہت اہم شمار کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :