17 اپریل ، 2013
جنیوا… کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی کرکٹرز پر فیصلہ سنا دیا، سابق کپتان سلمان بٹ اور محمدآصف کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار ر کھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق کپتان سلمان بٹ ، اور محمد آصف ،پابندی سے چھٹکارا نہ پاسکے،کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے بھی اُن کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، عالمی ثالثی عدالت نے آئی سی سی کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو درست قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں عالمی ثالثی عدالت نے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،اپیل مسترد ہونے پر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔