Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
17 اپریل ، 2013

اکشے کمار گبر بن کر کرپٹ لوگوں کو مزا چکھائیں گے

اکشے کمار گبر بن کر کرپٹ لوگوں کو مزا چکھائیں گے

ممبئی … بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اب گبر بن کر کرپشن کرنے والوں کی پٹائی کریں گے۔ راوٴڈی راٹھور میں غنڈوں کو مزہ چکھانے والے کھلاڑی کمار کو ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم گبر کیلئے سائن کیا ہے۔ گبر 2002ء میں بنی تامل فلم کا ری میک ہے۔ گبر میں اکشے کمار لیڈنگ کردار میں کرپشن کے خاتمے کیلئے جنگ لڑیں گے ۔ فلم کی شوٹنگ اسی سال شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :