18 اپریل ، 2013
کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ کو پی ایس 73 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف مراد علی شاہ کی درخواستوں کی سماعت جسٹس مقبول باقر،جسٹس عبدالرسول میمن اور جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔مراد علی شاہ کے وکیل رشید اے رضوی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ الیکشن شیڈول کے اعلان سے پہلے ہی کینیڈا کی شہریت ترک کرچکے تھے،جس پر تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مراد علی شاہ کو پی ایس 73 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔