Geo News
Geo News

دنیا
18 اپریل ، 2013

دبئی: القاعدہ کا 7رکنی گروہ گرفتار،خلیجی ممالک پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

دبئی: القاعدہ کا 7رکنی گروہ گرفتار،خلیجی ممالک پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

دبئی…عرب حکام نے القاعدہ کا 7رکنی گروہ گرفتار کرلیا،یہ گروہ مبینہ طور پرکئی خلیجی ممالک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق اس گروہ میں عرب باشندے بھی شامل ہیں۔القاعدہ کا 7رکنی سیل ملک کی سیکورٹی کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔ حکام کے مطابق القاعدہ میں بھرتیوں ، مالی امداد اور ٹرانسپورٹ کی سہولت یہی گروہ فراہم کرتا رہا ہے۔حکام کے مطابق یہ گروہ خطے کے کچھ ممالک میں القاعدہ کی سرگرمیاں بڑھناچاہتا ہے ۔

مزید خبریں :