دنیا
06 مارچ ، 2012

یمن:القاعدہ سے جھڑپ میں ہلاک فوجیوں کی تعداد100 سے بڑھ گئی

یمن:القاعدہ سے جھڑپ میں ہلاک فوجیوں کی تعداد100 سے بڑھ گئی

صنعاء. .. .. . یمنی حکام کا کہنا ہے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پچاس کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔ یمنی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوبی صوبے ابیان کے دارالحکومت زنجبار کے نواح میں اس وقت پیش آیا تھا جب پہلے شدت پسندوں نے فوج کی چوکیوں کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ حکام نے کہا کہ جھڑپ میں القاعدہ کے پچیس شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی اقتدار سے علیحدگی اور فروری میں منصور ہادی کے صدر بننے کے بعد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :