Geo News
Geo News

پاکستان
19 اپریل ، 2013

سیکورٹی کی فراہمی:وزرائے اعلیٰ ،سیاستدانوں سے رابطے میں رہیں،وزیراعظم

 سیکورٹی کی فراہمی:وزرائے اعلیٰ ،سیاستدانوں سے رابطے میں رہیں،وزیراعظم

اسلام آباد…نگراں وزیر اعظم میرہزارخان کھوسونے کہاہے کہ نگران وزرائے اعلیٰ سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کیساتھ رابطے میں رہیں تاکہ انہیں ضروری سیکیورٹی فراہم کی جائے اوروہ انتخابی مہم چلاسکیں۔ نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کی زیر صدارت پنجاب،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے نگراں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس اسلام آبادمیں ہوا، جس میں عام انتخابات کیلئے کی جانیوالی تیاریوں اوراقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤ س کے مطابق اس موقع پرامن وامان اور سیاسی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی۔نگران وزیر اعظم نے پر امن الیکشن کے انعقاد کے لیے جامع سیکیورٹی کامنصوبہ تیارکرنیکی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں :