20 اپریل ، 2013
اسلام آباد…اسلام آبادانتظامیہ نے سابق صدرپر ویز مشرف کے فارم ہاؤس کوسب جیل قراردینے کی درخواست پراعتراض کرتے ہو ئے اس کو واپس کر دیا ہے،ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو سب جیل کا درجہ دینے کیلئے چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی تھی جس پر اسلام آباد انتظامیہ نے اعتراض کیا کہ پرویز مشرف کے سیکیورٹی خدشات سے متعلق پوری طرح آگاہ کیا جائے،اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے ۔