06 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…کمرے کی کھڑ کی سے با ہر دیکھیں تو رو ز ایک ہی منظر دیکھ کر بو ریت ہو جا تی ہے ۔ اس بور یت کو دور کر نے کے لیے اب ایک ایسی جدید کھڑکی تخلیق کر لی گئی ہے جس کے با ہر نظر آنے والے مناظر اپنی مر ضی سے تبدیل کیے جا سکتے ہیں ۔ یہ منفرد کھڑ کی پلا زما اسکرینز پرمشتمل ہے جنہیں کمپیو ٹر سے منسلک کر دیا گیا ہے جس میں مو جو د مخصو ص پر و گرام کے ذریعے اس کھڑ کی پر نظر آنے والے منا ظر بدلتے رہتے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ اس کے سامنے کھڑ ے شخص کی حرکت کر نے سے منظر کا زا ویہ بھی تبدیل ہو جا تا ہے ۔