21 اپریل ، 2013
پشاور…پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات خان نے کہا ہے کہ خداتعا لیٰ کے گھر دیر ہے اند ھیر نہیں سابق ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کو اپنے کئے کی سزامل رہی ہے ،دوسروں کو مکا دکھانے والے آج اپنی بے بسی کی تصویر بنے ہو ئے ہیں ۔ ارباب خضر کا کہنا تھا کہ قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے کا انجام عبرتنا ک ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرو یز مشرف کو سلا می دیکر با عزت طریقے سے ر خصت کر نے والے اور ڈکٹیٹر کا ساتھ دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں اور قوم جلد ان کو الیکشن میں رزلٹ دے دے گی۔ جمہو ری حکو مت کا تختہ الٹنے اور عوامی نما ئندوں کو جلا وطن کر نے پر ایسی عبرت ناک سزا ہونی چاہئے تاکہ مستقبل میں کسی ڈکٹیٹر کو شب خون مارنے کی ہمت نہ ہو سکے۔