21 اپریل ، 2013
حیدرآباد…حیدرآبادمیں سینٹرل جیل کے قریب کھڑی پولیس موبائل پر فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق اورجیل اہلکارشدید زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی ثاقب اسماعیل کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیاجب سینٹرل جیل کے قریب کھڑی پولیس موبائل پر دوران چیکنگ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افرادنے فائرنگ کردی۔جس کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیورجاں بحق اورجیل اہلکارشدید زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی نے بتایا کلاشنکوف کی گولیوں کے 18خول پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیئے ہیں۔لاش اورزخمی اہلکار کوسول اسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں زخمی کو طبی امداددی جارہی ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی نعیم اکرم بروکا نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ بھی ہوسکتاہے۔