21 اپریل ، 2013
خیبر ایجنسی … خیبر ایجنسی کے حلقہ این اے 46 میں جماعت اسلامی کے امیدوار شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام عدل کے نفاذ کے ذریعے امن و ترقی قائم کریگی۔ یہ بات شاہ فیصل آفریدی نے پارٹی دفتر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ملک کا امن و امان تباہ کردیا گیا، حکمرانوں نے ملک کو امریکی کالونی بنادیا، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک کو ان مسائل سے نکال سکتی ہے۔