22 اپریل ، 2013
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن کی رفتار مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔