22 اپریل ، 2013
اسلام آباد…نگراں حکومت نے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے انکار کر دیا ہے،کارروائی سے انکار کا موقف پیش کرتے ہو ئے وفاق نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی نگراں حکومت کے مینڈیٹ میں شامل نہیں ہے ۔ اس موقف کے بعد عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ، اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کل آپ کہیں گے جرم کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی ، ہم الیکشن میں مصروف ہیں، 8دن سے پوچھ رہے تھے، لیکن آج سرکار نے بتا دیا کہ کچھ نہیں کرنا ، ماضی میں کچھ نہیں ہوا،آج یہ بھی پتا چل گیا کہ مستقبل میں بھی کچھ نہیں ہوگا۔ دوران سماعت جوائنٹ سیکریٹری داخلہ نے سپریم کورٹ کوتحریری طور پر آگاہ کیا کہ فائل کے تحت مقدمے کے اندراج کیلئے کوئی پراسیس شروع نہیں ہوا ہے۔اس موقع پر عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کرتے ہو ئے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلا کا موقف کل سنا جائے گا۔