22 اپریل ، 2013
کراچی… جماعت اسلامی کے این اے 250کے امیدوار نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ عروس البلادکراچی غریبوں اور اسلام پسندوں کا شہر ہے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کراچی کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔ گزری میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نعمت اللہ خان کا کہناتھاکہ ۔اس موقع پر سماجی رہنماء خلیفہ انوار ، انجینئر عبد العزیزاور مختلف برادریوں کے افراد بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کے رہنے والوں کی خدمت کی ہے اور کراچی میں جتنی ترقی ہوئی ہے وہ جماعت اسلامی کی بدولت ہے ،جماعت اسلامی کے میئر عبد الستار افغانی نے خدمت اور دیانت کی ایسی مثال چھوڑی ہے جس کامخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں اور بحیثیت ناظم کراچی میں میں کراچی میں جتنا بھی کام کیا آج تک کسی نے اپنے دور حکومت میں اتنا کام نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ کراچی کی دنیا بھر میں شناخت بحال ہوئی لیکن افسوس کراچی پر حقوق کے نعرے بلند کرنے والوں نے کراچی کو دوبارہ بوری بند لاشوں ، بھتہ خوری اور دہشت و خوف کی علامت بنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت اسلامی کی تربیت ہی کا نتیجہ ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدواروں پر آج تک کوئی ایک روپے کی کرپشن کا الزام عائد نہیں کر سکا ہے۔جماعت اسلامی نے ماضی میں اور اب بھی دیانت دار ، باصلاحیت اور بے باک قیادت فراہم کی ہے۔ اس موقع پر ہزارہ اور پٹھان برادریوں نے این اے 250 کے امیدوار نعمت اللہ خان کی حمایت کا اعلان بھی