پاکستان
22 اپریل ، 2013

ایم کیو ایم عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین

ایم کیو ایم عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، الطاف حسین

میرپور خاص … ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔ میرپور خاص میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور نامزد امیدواروں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی سندھ کے حقوق کا سودا نہیں کیا اور سندھ کے حوق کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مشکل کے وقت میں ایم کیو ایم سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اب سندھ دھرتی میں نئے اور پرانے سندھی کی تفریق ختم ہوچکی ہے، ان کا جینامرنا سندھ سے وابستہ ہے اور وہ سب سندھی ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیاکہ وہ اپنے اتحاد سے عوام دشمن عناصر کی ہرسازش کو ناکام بنادیں گے۔ اس موقع پر الطاف حسین نے میر پورخاص سے ایم کیو ایم کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :