کاروبار
06 مارچ ، 2012

ایف بی آر کے نوٹسز، کاغذی بازار کے درآمدکنندگان کا احتجاج پر غور

ایف بی آر کے نوٹسز، کاغذی بازار کے درآمدکنندگان کا احتجاج پر غور

کراچی… ایف بی آر کی جانب سے نوٹسسز کے اجراء اور ہراساں کرنے کے خلاف کاغذی بازار سمیت کراچی کے بڑے درآمد کنندگان نے احتجاج پر غور شروع کردیا ہے۔ کراچی کاغذی بازار کے ایک بڑے درآمد کنندہ نے جیونیوز کو بتایا کہ ایف بی آر کے سیلز ٹٰیکس اور ان لینڈ ریونیو حکام کی جانب سے درآمدکنندگان کو بڑی تعداد میں نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں جس میں ان سے گذشتہ پانچ سال کے ریکارڈ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ درآمد کنندگان کے مطابق ان لینڈ ریونیو کا عملہ مسلسل ان کو مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں کررہا ہے اور نوٹسسز کا جواب دینے کے لیے ان کو وقت بھی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے تاجروں میں اشتعال بڑھ رہا ہے۔ درآمد کنندگان نے چئیرمین ایف بی آ ر سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کے مطابق اگر نوٹسسز واپس نہ لیے گئے تو کا غذ ، صنعتی خام مال اور درآمد کرنے والے تاجر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید خبریں :