Geo News
Geo News

پاکستان
24 اپریل ، 2013

پیپلز چورنگی دھماکے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج

پیپلز چورنگی دھماکے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج

کراچی…کراچی میں پیپلز چورنگی پرمتحدہ قومی موومنٹ کے انتخابی کیمپ کے قریب گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف سرکارکی مدعیت میں تھانہ تیموریہ میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل ، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دھماکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے، اور دھماکاموٹر سائیکل میں نصب بم کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ پولیس نے ایف آئی آر کے درج ہونے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :