24 اپریل ، 2013
پشاور…طیاروں کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کی پشاور اور لاہور کیلئے پروازیں دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق پشاور کیلئے پی کے 350 اور لاہور کی پرواز پی کے 306 کو شام سات بجے کراچی سے رورانہ ہونا تھا۔ لیکن یہ دونوں پروازیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکیں۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق یہ دونوں پروازیں بروقت طیارے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پشاور اور لاہور کیلئے یہ دونوں پروازیں اب رات نو بجے روانہ ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق جون سے نومبر تک پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں چار ایئر بس اے 320 طیارے شامل ہوں جائیں گے جس کے بعد پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول میں بہتری آجائے گی۔