24 اپریل ، 2013
چترال …راولپنڈی کے ایک غیر سرکاری ادارے میں کروڑوں روپے کے گھپلوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ چترال سے گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن چترال شمس الرحمن نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملزم بدیغ الزمان ولد محمد کریم نے تین سال قبل راولپنڈی کے ایک فرم میں جعلی دستخطوں سے کروڑوں روپے کی خرد برد کی تھی۔ اس کے خلاف تھانہ صادق آباد میں علت نمبر683 کے تحت جعل سازی اور کروڑوں کے گھپلوں کا مقدمہ درج ہے۔ ایس پی شمس الرحمن کے مطابق پولیس نیملزم بدیغ الزمان کو گرفتار کرلیا ہے وہ چترال کے ایک نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا۔ ملزم کو آئندہ چند روز میں پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔