پاکستان
25 اپریل ، 2013

نواب شاہ پیپلز میڈیکل اسپتال میں نرسوں نے احتجاجاً بائیکاٹ کر دیا

نواب شاہ پیپلز میڈیکل اسپتال میں نرسوں نے احتجاجاً بائیکاٹ کر دیا

نواب شاہ…نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل اسپتال کی نرسوں نے ڈاکٹر کے رویئے کے خلاف وارڈوں کا بائیکاٹ کیا اور ڈاکٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پیپلز میڈیکل اسپتال کی درجنوں نرسوں اور میل اسٹاف نے پروفیسر ڈاکٹر علی رضا بروہی کے رویئے کے خلاف تمام وارڈوں کا بائیکاٹ کیا اور نرسنگ ہاسٹل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ڈاکٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر پیٹس وارڈ کی اسٹاف نرس ممتاز راہو کا کہنا تھا کہ پیٹس وارڈ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر علی رضا بروہی نے میڈیکل پر چھٹی پر جانے پر نازیباالفاظ کہے۔ اسٹاف نرس کا کہنا تھا کہ چھٹی میرا حق ہے ا س پر ڈاکٹر نے مجھے وارڈ سے باہر نکال دیا ۔اسٹاف نرس ممتاز راہوں کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اسپتال کی تمام نرسوں نے وارڈوں کا بائیکاٹ کیا ۔اسٹاف نرس کا کہنا تھا کہ جب تک ڈاکٹر علی رضا پروہی کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔اس موقع پر پی۔این۔اے کی صدر عائشہ ظفر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کا نرسنگ اسٹاف کے ساتھ رویہ انتہائی خراب ہے ،ڈاکٹر کامطالبہ ہوتا ہے کہ میری فرماش کے مطابق اسٹاف ہونا چاہیے، عائشہ ظفر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علی رضا کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا ۔

مزید خبریں :