26 اپریل ، 2013
کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے چیمپینز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان پیر کو کردیا جائے گا۔ وسیم اکرم کے زیر نگرانی ہونے والے کیمپ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے فاسٹ بولنگ کیمپ میں بالرز کی رہنمائی پر وسیم اکرم کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ چیمپینز ٹرافی کے لئے ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا،چیرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے ، بیٹسمینوں کی ٹریننگ کے لئے سابق کپتان جاوید میانداد کے زیر نگرانی بیٹنگ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔