Geo News
Geo News

پاکستان
26 اپریل ، 2013

ماشکیل میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے سروے ٹیم قائم

کوئٹہ …ماشکیل میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے سروے ٹیم قائم کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر واشک ٹیم کے چیئرمین ہونگے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خالد بلوچ نے بتایا کہ ماشکیل کے زلزلہ متاثرین کی مستقل بحالی کے لیے ایک سروے ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں محکمہ مواصلات، آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، تعلیم، صحت کے علاوہ بی آر ایس پی ، اسلامک ریلیف و دیگر محکموں کے نمائندے اس میں شامل ہیں، ٹیم کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر واشک ہونگے، انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سروے کا کام مکمل ہوگا۔ علاقے میں تعمیر نو کا کام شروع کیا جائیگا، یونیسف بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کو ٹرانسپورٹیشن کے لیے 10ہزار ڈالر کی امداد دی ہے۔

مزید خبریں :