Geo News
Geo News

پاکستان
27 اپریل ، 2013

کراچی : رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن، 19 افراد گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی : رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن، 19 افراد گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کہکشاں سوسائٹی، سالار گوٹھ، نیو کراچی، شیر شاہ، شپ آنرز چورنگی، نارتھ ناظم آباد، رنچھوڑ لائن، مومن آباد اور گلزار ہجری کے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ رینجرز حکام کے مطابق لیار ی میں آپریشن کے دوران گینگ وار کے مطلوب ملزمان بابا لاڈلا، زاہد لاڈلا اور فیصل پٹھان کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مار کر 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ، راکٹ لانچر سمیت 28 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلئے گئے۔ نیو کراچی، شیرشاہ، شپ آنرز چورنگی، رنچھوڑ لائن، مومن آباد اور گلزار ہجری میں آپریشن کرکے مجموعی طور پر 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھی مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کئے گئے۔ دوسری جا نب پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے کو ئٹہ ٹاوٴن میں کا رروائی کرتے ہو ئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ولی الرحمان گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایم پی فائیو رائفل، ایس ایم جی، کلاشنکوف اور واٹر کولر بم برآمد کرلئے۔

مزید خبریں :