28 اپریل ، 2013
لندن …لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور غیر ملکیوں نے شرکت کی جنھوں نے اس موقع پر ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف نعرے درج تھے، احتجاج میں شریک مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے سیکیورٹی فراہم کیا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور سیکیورٹی اہلکار انتخابی امیدواروں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں بھی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔