Geo News
Geo News

پاکستان
29 اپریل ، 2013

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت،متعلقین کو نوٹس جا ری

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت،متعلقین کو نوٹس جا ری

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے دو افراد کے لاپتہ کیس میں وزارت دفاع، کمشنر سوات، کمشنر مالاکنڈ اور خیبر پختوانخوا حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ دو مئی تک ابراہیم اور ہدایت شاہ کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت میں دلائل میں کہاکہ ان افرادکو عیدالفطر کی رات کو اٹھایا گیا ، جس قانون کے تحت انہیں اٹھایا گیا وہ ریگولیشن آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔ کسی کا بنیادی حق سلب نہیں کیا جا سکتا۔اس وقت بھی چارسے پانچ سوافرادحراستی مراکز میں قیدہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختوانخوا نے دلائل میں کہاکہ قانون ریاست کے خلاف انتہا پسند عناصر کے لیے بنایا گیا۔

مزید خبریں :