Geo News
Geo News

پاکستان
30 اپریل ، 2013

حمزہ قتل کیس،ملزم شعیب 5 روزہ ریمانڈ پر لیس کے حوالے

حمزہ قتل کیس،ملزم شعیب 5 روزہ ریمانڈ پر لیس کے حوالے

کراچی…کراچی کی عدالت نے حمزہ قتل کیس کے ملزم شعیب کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔مقتول حمزہ پر فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ضلع جنوبی کی عدالت نے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 16 سالہ نوجوان حمزہ کے قتل کے الزام گرفتار میں ملزم شعیب کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ پولیس نے مقتول حمزہ پر فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر شروع ہونے والے جھگڑے میں نوجوان حمزہ گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیاتھا۔

مزید خبریں :