30 اپریل ، 2013
ننکانہ صاحب …ننکاصاحب میں مسلم لیگ ن کے جلسے کا پنڈال میدان جنگ بن گیا۔امیدواروں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور نعرے بازی کی۔ضلع ننکانہ کے علاقہ سانگلہ میں حلقے این اے 145 کے انتخابی جلسے کے لئے پنڈال لگایا گیا تھا،لیکن نواز شریف کی آمد سے قبل ہی دو آزاد امیدواروں عرفان الحسن بھٹی اور طارق محمود باجوہ کے حامی آپس میں لڑ پڑے۔امیدوار طارق محمود بھٹی کے حامیوں نے مبینہ طور پر امیدوار عرفان الحق کو اسٹیج سے اتارنا چاہا جس پر ان کے حامی اسٹیج کے گرد اکھٹے ہوگئے اور اسٹیج گرانا چاہا۔اس دوران دونوں امیدواروں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں برسائیں اور نعرے بازی کی۔تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے دونوں گروپوں میں صلح کرادی۔