01 مئی ، 2013
کراچی … مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ حالات جیسے بھیہوں ہتھیار نہیں اٹھائیں گے، کراچی میں مختلف قومیتوں کے لوگوں کا خون کرنے والے ایک میز پر بیٹھ گئے ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین افاق احمد نے الیکشن مہم کے سلسلے میں کارکنوں کی بڑی تعداد کے ساتھ لانڈھی کے مختلف علاقو ں کا دورہ کیا۔ آفاق احمد نے لانڈھی قبرستان پر اپنے والد اور کارکنوں کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ شیر پاوٴ کالونی حسینی چوک پر پرچم کشائی کے بعد داوٴد چورنگی پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ مختلف قومیتوں کے لوگ اس شہر میں بستے ہیں، ان کا خون کرنے والے ایک میز پر بیٹھ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا حالات جیسے بھی ہوں مگر ہمیں ہتھیار نہیں اٹھانا حالات کا مقابلہ ہم الیکشن والے دن بیلٹ پیپر سے کریں گے۔