01 مئی ، 2013
ملتان…ملتان مین یکم مئی کو تین مزدور سیوریج لائین کی صفائی کے دوران دم توڑ گئے۔ ملتان کے ممتاز آباد میں اللہ دتہ اور اس کے دو بیٹے حاجی اور سلیم سیوریج کی صفائی کے لئے مین ہول میں گھس گئے جہاں سیوریج لائن میں گیس جمع ہونے سے تینوں کا دم گٹھ گیا اور وہ تینوں دم توڑ گئے ۔ لاشیں 1122 نے نکال کر نشتر اسپتال میں منتقل کر دیں،ان مزدوروں کا تعلق ملتان کے علاقہ پیر والا پل سے بتایا جاتا ہے۔ واسا حکام کے مطابق پرائیویٹ ٹھیکیدار ناصر محمود کے پاس یہ مزدور دیہاڑی پر کام کر رہے تھے۔