Geo News
Geo News

کھیل
02 مئی ، 2013

انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

چنئی …انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ چنئی، پنجاب، پونے اور بنگلور کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ چنئی میں کھیلا جانے والا میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جس میں چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، چنئی کی ٹیم 10 میچز کے بعد 16پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، کنگز الیون کے 9 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہیں، دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے میزبان پونے وارئیرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ہوگا۔ بنگلور کے 10 میچز بعد 12 جبکہ پونے کے صرف4پوائنٹس ہیں۔ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔

مزید خبریں :