پاکستان
07 مارچ ، 2012

سندھ یونیورسٹی: طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق

سندھ یونیورسٹی: طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق

حیدرآباد…سندھ یونیورسٹی جامشورو میں دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ واقعے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی کے باہر دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے بعد اندھا دھند فائرنگ سے تین طالب علم زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو منتقل کیا گیا جہاں ایک طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور تدریسی عمل معطل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :