پاکستان
07 مارچ ، 2012

سینیٹ، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلا م آباد… پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے قرارداد اور لیبر یونینز کے حق میں صنعتی تعلقات کے نئے قانون کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیئے ہیں ۔ سینیٹ کا اجلاس آج شروع ہوا تو پرویزمشرف دور کے آئی آر او قانون کی بجائے ملک میں صنعتی تعلقات کے نئے قانون کیلئے بل ، سینیٹر رضا ربانی نے پیش کیا،جماعت اسلامی کے پروفسیر خورشید نے کہاکہ جن اداروں کو یونینز سے استثنیٰ دیا گیا ہے انکے بارے میں الگ سے قانون سازی کی جائے، سینیٹر بابراعوان نے کہاکہ نئی قانون سازی سے ٹریڈ یونینز مضبوط ہوں گے، سیاست میں عوامی شرکت بڑھانے کیلئے طلبہ یونینز پر پابندی ہٹائی جائے،بعد میں ایوان نے بل کو متفقہ طور منظور کرلیا، پروفیسر خورشید نے لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے قرارداد ایوان میں پیش کی تو اسے بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ، قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ہر شہری اس وقت تک معصوم ہے جب تک اس کے خلاف جرم ثابت نہیں ہوجاتا ، کسی بھی شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنا آئین کے آرٹیکل 9 اور 10 کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں :