02 مئی ، 2013
اسلام آباد …سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد خان کے قتل میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا۔ ایڈووکیٹ محمد خان کے قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ وکلاء نے بتایا کہ ملزم کی نشاندہی ہوگئی ہے اور تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں ،تاہم ابھی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے چالان کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرا دی جائے۔