Geo News
Geo News

پاکستان
02 مئی ، 2013

پشاور: دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم،ایک شخص ہلاک،دو زخمی

پشاور…پشاور کے علاقہ غریب آباد میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کے دوران ایک کارکن جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غریب آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔ دو سیاسی جماعتو ں کے مابین انتخابی جھنڈے لگانے پر تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے بعد ہاتھا پائی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعہ میں ایک کارکن جاں بحق اور دو ذخمی ہوگئے۔ زخمیو ں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :