03 مئی ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں دھماکا سنا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون میں دھماکا سنا گیا ہے ، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے متاثرہ مقام پر پہنچ رہے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔