03 مئی ، 2013
اسلام آباد … سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے 11 مئی کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد امجد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قائد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدوار احتجاجاً عام انتخابا ت میں حصہ نہیں لیں گے جبکہ 11 مئی کو عام انتخابات کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔