Geo News
Geo News

پاکستان
03 مئی ، 2013

11 مئی کو بڑے دعوے کرنے والوں کی قلعی کھل جائیگی، مریم نواز

11 مئی کو بڑے دعوے کرنے والوں کی قلعی کھل جائیگی، مریم نواز

لاہور…مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتیں،11 مئی کو بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کی قلعی کھل جائے گی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے لاہور کے مختلف حلقوں کا دورہ کیا ،نواز شریف کے انتخابی دفتر میں شیعان حیدر کرار تنظیم کے سربراہ خواجہ حیدر کربلائی کی قیادت میں وفد نے ان سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ، منڈی بہاوٴالدین سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی بوگے شاہ اور انارکلی بازار کی یونین کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقعہ پرمریم نواز کا کہنا تھاکہ 11مئی کو سیاسی جماعتوں کو اپنی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا ۔

مزید خبریں :