07 مارچ ، 2012
اسلام آباد…سینٹ الیکشن میں شکست کھانے والے پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل نے اسلام آباد میں فریال تالپور سے ملاقات کی ہے۔اسلم گل نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں۔ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ جن ارکان نے انہیں ووٹ دیئے ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور جنہوں نے نہیں دیئے ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم گل کا کہنا تھا کہ محسن لغاری کے خلاف کل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ یہ درخواست اعتزاز احسن دائر کریں گے اور اس میں محسن لغاری کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا۔