07 مارچ ، 2012
لاہور…آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے مہنگائی کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں ہال روڑ سے سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔لاہور میں ایپکا کے نمائندوں نے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کی تالابندی کر دی اور سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے ریلی کے بعد سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا جس سے سڑک بلاک ہو گئی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ایپکا رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ ا سکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کا میڈیکل الاوٴنس بحال کیا جائے اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کی پالیسی بحال کر کے ان کامعاوضہ بڑھایا جائے۔