08 مئی ، 2013
میکسیکو…میکسیکو سٹی میں گیس ٹینکر بے قابو ہوکر گھروں سے جاٹکرایا،حادثے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثہ میکسیکو شہر کے مضافاتی علاقے Ecatepec میں پیش آیا، ہائی وے سے گزرتا ہواگیس ٹینکر بے قابو ہوکر گھروں سے جاٹکرایا، دھماکے سے قریبی گاڑیوں اور گھروں میں بھی آگ بھڑک اٹھی ، حادثے میں 10 بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔