پاکستان
07 مارچ ، 2012

شاہی سید سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہ نماوٴں نے ملاقات کی اور انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ شاہی سید کا کہنا تھا کہ ہم سب کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن اور شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں۔ شاہی سید سے مردان ہاوٴس میں ملاقات کے لئے آنے والوں میں مہاجر قومی موومنٹ کے رہ نماء ظفر قائم خانی ، آفتاب حسین، پنجابی پختون اتحاد کے ملک ایوب اعوان، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد فرینڈز آف لیاری کے حبیب جان اور سندھ دوست اتحاد کے ظفر جھنڈیر سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر رہ نماوٴں کا غیر رسمی اجلاس بھی ہوا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ سیاسی رہ نماوٴں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ شہر کراچی کے لوگ دہشت گردی کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہر قائد کے مسائل پر سینیٹ میں آواز اٹھائیں گے جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد اپنے گھر میں بند ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شاہی سید نے کہا کہ ٹنڈو محمد خان کے ضمنی الیکشن میں وحیدہ شاہ نے جو کیا وہ غلط ہے۔

مزید خبریں :