08 مئی ، 2013
پشاور…طبی ماہرین نے خیبر پختونخوا میں تھیلی سیمیا کے مرض کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ خاندانوں میں شادیوں کو قرار دیا ہے۔ پشاور میں تھیلی سیمیا کے حوالے سے آگاہی پروگرام میں مقررین کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا میں اس مرض کے پھیلنے کی بڑی وجہ خاندان میں شادیاں ہیں۔ تھیلی سیمیا چونکہ موروثی بیماری ہے۔ اور خاندان میں شادیوں کی وجہ سے یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔طبی ماہری نے شادی سے پہلے لڑکیاور لڑکی کے تھیلی سیمیا ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔