Geo News
Geo News

پاکستان
08 مئی ، 2013

ن لیگ فتح کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، منظور وٹو

ن لیگ فتح کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، منظور وٹو

لاہور … پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ فتح کے خواب دیکھنا چھوڑ دے اور اپنے کئے کی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے۔ اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ وہ دن گئے جب خلیل میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے، عام انتخابات عوامی شعور کا امتحان ہے، 11 مئی کے بعد پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی قیادت میں عوامی راج قائم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 5 سالہ دور حکومت میں لاتعداد فلاحی منصوبے شروع کئے، تعمیری کام کئے اور ہزاروں افراد کو نوکریاں فراہم کیں۔

مزید خبریں :