09 مئی ، 2013
لاہور… مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پانچ سالوں میں عوام کومحرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا، سستی روٹی پر اربوں روپے جھونک دینے والی حکومت اسپتالوں میں غریبوں کو دوائیں فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب میں چودھری پرویزالٰہی کاکہناتھاکہ وہ کامیاب ہو کر تلہ گنگ کو تحصیل کا درجہ دیں گے جہاں پر سوئی گیس ، بجلی ، پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ شہباز شریف کی حکومت نے عوام کے 140 ارب روپے ناکام اسکیموں پر خرچ کرکے پنجاب کے پس ماندہ اضلاع کوترقی سے محروم کردیا۔