Geo News
Geo News

پاکستان
09 مئی ، 2013

5سال میں پیپلزپارٹی نے غریبوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کیا،پی پی یوکے

لندن …پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہ نماوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت عوام کی بھلائی کے لیے پی پی پی نے جو کام کیے ہیں وہ گیارہ مئی کو اسے کامیاب بنانے کا سبب بنیں گے۔ پیپلزپارٹی ساوتھ زون یوکے نے انتخابات کے حوا لے سے جلسے کا اہتمام کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 5سال میں پیپلزپارٹی نے غریب اور پسماندہ عوام کو نہ صرف انکے پیروں پر کھڑا کیا بلکہ آئین کی اصل شکل بھی بحال کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اسکا صفایا کردیں گے وہ خیالی دنیا کے باسی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات آزاد اور شفاف ہوں گے۔

مزید خبریں :