دنیا
10 مئی ، 2013

بنگلادیش: ڈھاکا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 ہوگئی

بنگلادیش: ڈھاکا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 ہوگئی

ڈھاکا بنگلادیش میں 24 اپریل کو گرنے والی عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 1000 ہوگئی۔ دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی علاقے ساوار میں 24 اپریل کو 8 منزلہ عمارت گر ی تھی، اس مقام پر اب بھی ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں ہلاک افراد کی تعداداب تک 1000ہوگئی ہے۔ اس عمارت میں 5 گارمنٹ فیکٹریاں قائم تھیں، حادثے کے بعد تقریباً 2500 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ فیکٹری حکام نے متاثرین کو تنخواہیں اور دیگر سہولیات دینا شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :