پاکستان
07 مارچ ، 2012

وائس چانسلر کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،افتخار حسین

پشاور…خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلراجمل خان کی رہائی کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کریگی ۔پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اغواء کاروں کے ابتدائی مطالبات تسلیم کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے اغواء کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مزید مطالبات نہ کئے جائیں اورانسانیت کے ناطے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر محمد اجمل کو رہا کیا جائے۔ میاں افتخار نے واضع کیا کہ حکومت اغوا کاروں کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہمغوئی وائس چانسلر قبائلی علاقوں میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :